اللہ وسایا چوک پر میٹرو زمینی ٹریک بیٹھ گیا‘ سروس معطل

اللہ وسایا چوک پر میٹرو زمینی ٹریک بیٹھ گیا‘ سروس معطل

ملتان (نمائندہ خصوصی) جنوبی پنجاب کے میگا پروجیکٹ میں ایم ڈی اے کے انتظامی افسروں ، ماہر انجینیئرز اور مستفد ترین کنسٹریکشن کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سامنے آنا شروع ہوگی ہے۔ ملتان مین گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کیوجہ سے اللہ وسایا چوک پر زمینی ٹریک اچانک بیٹھ گیا اور 2فٹ سے زائد چوڑا گڑھا پڑ جانے کی وجہ سے ساڑھے 18کلو میٹر ٹریک کو فوری طور پر بند کردیا گیا (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے عوامی ردعمل سے بچنے کیلئے یکطرفہ ٹریک پر گاڑیاں چلاکر ٹریک کی خامیوں کو چھپانے کی کوشش کی ۔ کمشنر ملتان ڈویژن نے فوری طور پر کنسٹریکشن کمپنی کیخلاف کارروائی کا حکم دیکر رپورٹ طلب کرلی۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے کسی ممبر نے ٹریک کی انسپکشن کرنا گورا نہیں کی بلکہ ٹہنڈے کمروں کے مزے لوٹتے رہے۔ بارش کے پانی کا پہلا اثر اللہ وسایا چوک پر سمنے آیا۔ پی ایم اے نے ٹریک بیٹھ جانے کا ملبہ واسا ملتان پر ڈالنے اور اسے کراؤن فیلر قرار دینے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا انجینیئرز کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ اس پر تفصیلی انسپکشن کے بعد واسا کی پوزیشن کلیئر کردی۔ جس کے بعد پی ایم اے اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گیا۔ اس صورتحال میں کمشنر ملتان ڈویژن نے فوری طور پر ذمہ دارں کمپنی کیخلاف کارروائی کی ہدایات جاری کردیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر