علیحدہ صوبہ ‘ خود مختار ہائیکورٹ تحریک کے سلسلہ میں ہائیکورٹ بار آج لائحہ عمل کا اعلان کریگی

علیحدہ صوبہ ‘ خود مختار ہائیکورٹ تحریک کے سلسلہ میں ہائیکورٹ بار آج لائحہ ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے علیحدہ صوبہ اورخودمختارہائیکورٹ کی تحریک کے سلسلے میں آج لائحہ عمل کا اعلان کیاجائیگا۔اس ضمن (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

میں جنرل سیکرٹری صاحبزادہ محمدندیم فریددیگر بارعہدیداروں کے ہمراہ آج سہ پہرسوایک بجے ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں تحریک کے نئے مرتب کئے گئے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کے ساتھ ممبرقومی اسمبلی جمشیداحمدخان دستی کے معاملہ پر بھی اظہارخیال کیاجائیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر