روجھان ‘ اغواشدہ ٹرک ڈرائیور بازیاب نہ ہونے پر انڈس ہائی وے پر دھرنا

روجھان ‘ اغواشدہ ٹرک ڈرائیور بازیاب نہ ہونے پر انڈس ہائی وے پر دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روجھان (نمائندہ پاکستان )انڈس ہائی وئے پر ڈاکووں کی لوٹ مار ،ڈرئیوار اغواء پندرہ گھنٹے سے زائد گزر گئے مگر پولیس اغواء شدہ ٹرک ڈارئیور بازیاب کرنے میں ناکام (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
سینکڑوں ٹرک اور ٹرالے کے ڈارئیوروں کا انڈس ہائی وٗے پر دھرنا مذکرات کے بعد انڈس ہائی وئے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی تفصیل کے مطابق گزشتہ رات انڈس ہائی وئے مہانی پھاٹک کے قریب ڈکیتی کے دوران اغواء ہونیوالے ٹرک ڈائیور ابراہیم اور اسکا ساتھی حضرت اللہ بازیاب نہ ہوسکے گزشتہ رات اسلحہ سے لیس ڈاکووں نے پہلے انڈس ہائی وئے پر اسلحہ کے زور پر ٹرک ڈارئیور وں سے لوٹ مار کی اور قمیتی اشیاء چھین لی گاڑی نہ روکنے پر اسلحہ سے لیس ڈاکووں نے مزدے پر فائرنگ کردی جس سے مزدے کا ڈارئیور اللہ ڈتہ اور اسکے ساتھی زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو۱۱۲۲ کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے بعد شیخ خلیفہ ہسپتال رحیم یار خان ریفر کردیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او روجھان ظفر خان بزدار پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو اسلحہ سے لیس ڈاکوں اسلحہ کے زور پر ٹرک ڈارئیور ابراہیم اور اسکا ساتھی حضرت اللہ کو اغواء کرکے روجھان کے کچے میں روپوش ہوگئے اور ایس ڈی پی او روجھان ظفر خان بزدار نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈاکووں کا تعاقب کیا مگر ڈاکووں روجھان کے کچے میں روپوش ہونے میں کامیاب ہوگئے اور پندرہ گھنٹے سے زیاد گز ر گئے مگر پولیس اغواء شدہ ڈارئیور اور اسکا ساتھی بازیاب نہ کراسکے ر ان کی بازیابی کے لیے سینکڑوں ٹرک اور ٹرالے کے ڈارئیور وں نے انڈس ہائی وے بلاک کرکے دھرنا دیا اور سندھ پنجاب کی اہم شاہراہ بلاک ہونے کے باعث سندھ پنجاب کی ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رات گئے شروع ہونیوالا دھرنا دوسرے دن دوپہر تک جاری رہا تاہم ڈپٹی سپرینڈنٹ علی رضا ،ڈی پی او راجن پور،ڈی ایس پی ہیڈکوراٹر رمیز بخاری ،ایس ڈی پی او روجھان ظفر خان بزدار،کمانڈنٹ باڈر ملٹری پولیس اسسٹنٹ کمشنر روجھان عمران مینر کی اغواء شدہ افرا د کی جلد بازیابی کی یقین دہانی پر انڈس ہائی وے روجھان ٹریفک کے لیے کھول دی ٹرک ڈارئیواروں کا کہناتھا کہ ہمارا ساتھی جلد بازیاب نہ ہوئے تو دوبارہ انڈس ہائی وئے بلاک کر کے احتجاج کرینگے۔
انڈس ہائی وے دورہ