سیت پور‘ سودخوروں سے تنگ موٹر سائیکل مکینک کی خودکشی

سیت پور‘ سودخوروں سے تنگ موٹر سائیکل مکینک کی خودکشی

سیت پور (نمائندہ پاکستان ) تھانہ سیت پور کے علاقہ بستی بھورے والا سلطان پور روڈ کے رہائشی ملک جمن آرائیں کا 18سالہ بیٹا نوید احمد موٹرسائیکل مکینک تھا ،ذرائع کے مطابق نوید احمد نے با اثر سود خوروں سے رقم اٹھائی ہوئی تھی سودخوروں نے سود در سود لگا کر نوید احمد کو سود میں جکڑا ہوا تھا اور(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

بار بار سود کی رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کررہے تھے ،18سالہ نوید احمد نے سود خوروں سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر سیت پور لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی سر توڑ کوشش کے باوجود نوید احمد جانبر نہ ہو سکا اور موت کے منہ میں چلا گیا ،مرحوم نوید احمد کے ورثاء نے کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر