ڈہرکی‘ پولیس مقابلہ‘ جیدی گینگ ڈکیت کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

ڈہرکی‘ پولیس مقابلہ‘ جیدی گینگ ڈکیت کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

ڈہرکی(نامہ نگار) صوبہ پنجاب کے ضلع گجرانوالہ سی آئی اے پولیس کے انچارج محمدطاہرکی سربراہی میں سندھ پنجاب پولیس نے کمپیوٹر ٹریسنگ سسٹم کے تحت خطرناک ڈاکوؤں کا سراغ لگاکر ڈہرکی کے علاقہ صدیق کالونی کے ایک مکان پرچھاپہ مارا تو مکان میں موجود خطرناک ڈاکوؤں نے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پرجدیداسلحہ سے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ اور آدھا گھنٹہ مقابلہ کے بعد پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا قتل اغوا برائے تاوان ڈکیتیوں بھتہ خوری دہشت گردی کے واقعات سمیت دیگر کئی سنگین مقدمات میں پنجاب کے کئی تھانوں کی پولیس کو مطلوب خطرناک مفرور ڈاکو جیدی ڈکیت گینگ کا سرغنہ زاہد عرف جیدی اوراسکے تین ساتھیوں نے پولیس کے آگے اپنے ہتھیار ڈال کر گرفتاری پیش کردی پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضہ سے لوٹی ہوئی کروڑوں روپوں کی نقدی طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلیں اور ایک کار نمبر LWK-4343سمیت دیگر مسروقہ قیمتی سامان برامدکرنے کے بعدمقدمہ درج کر لیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر