عید کے بعد بس اڈوں ، ریلوے سٹیشنوں پر رش‘ من مانے کرائے وصول

عید کے بعد بس اڈوں ، ریلوے سٹیشنوں پر رش‘ من مانے کرائے وصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر+سپیشل رپورٹر) عید کے بعد ریلوے سٹیشنو ں ‘بس اڈوں پر واپس جانے والوں کا رش لگ گیا۔ ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کرتے رہے۔ عید الفطر کے موقع(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
پر دیگر شہروں سے آنے والے لوگ پورا ہفتہ چھٹیاں گزارنے کے بعد گزشتہ روز اتوار کو واپس جانے کے لئے ریلوے سٹیشن‘ بس اڈوں پر امڈ آئے جس کی وجہ سے ٹرینوں میں سیٹوں کی تعداد کم پڑ گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق آئندہ15روز تک ریلوے کی ڈاؤن لائن کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے جبکہ اپ لائن پر بھی تمام گاڑیاں آئندہ دو سے تین روز تک مکمل بک ہیں عید کے موقع پر سپیشل ٹرینیں چلائی جانے کے باوجو د شہریوں کے رش میں کوئی کمی نہ آئی ہے گزشتہ روز بکنگ کے لئے آنے والوں کو مایوس واپس لوٹنا پڑا اور بسوں کے ذریعے واپس جانا پڑا جس کی وجہ سے بس اڈوں پر غیر معمولی رش لگ گیا اور ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کرتے رہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے چیکنگ کا نظام نہ ہونے کے باعث بس اڈوں پر گاڑیوں کو شارٹ کردیا گیا ڈبل کرائے وصولی اور سواریاں مکمل ہونے کے بعد گاڑی کو سٹینڈ پر لگایا جاتا اور 5منٹ کے اندر سواریاں بٹھا کر روانہ کیا جاتا رہا ۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ملتان سے دیگر شہروں کو جانے والوں کا رش زیادہ ہے لیکن واپسی پر خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے اس لئے کرائے زائد وصول کررہے ہیں۔