لسی کیساتھ روٹی کھانے والے ایک ہی گھرانے کے 10 افراد بے ہوش

لسی کیساتھ روٹی کھانے والے ایک ہی گھرانے کے 10 افراد بے ہوش

جا م پور ( نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی) جا م پور کے علا قہ واہ لشاری میں لسی کے ساتھ کھا نا کھانے والے ایک ہی گھرانے کے دس افراد بے ہو ش داجل ہسپتال میں سہو لتیں نہ ہونے کے باعث تمام مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لا یا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے مو ضع(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

واہ لشاری کی بستی لشاری میں نذر حسین نا می شخص اور اس کے اہل خانہ نے حسبِ معمول لسی کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا تو اچانک سب کی طبیعت خراب ہونے لگی قئے اور اسیا ل کے با عث تما م افراد بے ہو ش ہو گئے مو قع کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو آفیسر رانا محمد یا مین خان کی سر براہی میں ریسکیو 1122کی گاڑیاں مو قع پر پہنچ گئی جہاں متاثرین کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کر نے کے بعد فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر داجل لا یا گیا جہاں منا سب انتظامات اور سہو لتوں کی عدم فراہمی کے باعث انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جا م پور لا یا گیا اس دوران چیف ایگزیٹو ہیلتھ ڈاکٹر صدیق احمد خان، ڈسٹرکٹ آفیسرڈاکٹر غلام مر تضیٰ گورمانی بھی مو قع پر پہنچ گئے ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن تھہیم ، ڈاکٹر محمد رمضان ، ڈاکٹر حا فظ مسعو د گورمانی اور دیگر سٹاف نے فوری طو رپر مر یضوں کا علا ج کیا اس دوران نذر حسین نے بتایا کہ وہ غریب لو گ ہیں اور دوپہر کی روٹی لسی کے ساتھ کھا تے ہیں جو صبح سویرے تیار کی جاتی ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن تھہیم کے مطابق تمام مریض سنبھل رہے ہیں اور ان کی حالت خطر ے سے باہر ہے ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد اور ڈی ایس پی آصف رشید ، ایس ایچ او تھانہ سٹی جا م پور پرویز اختر خان احمدانی و دیگر بھی اطلا ع ملتے ہی تھصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جا م پور پہنچ گئے اور مریضوں کی عیا دت کی متاثرین میں سربراہ گھرانہ رانا نذر حسین کے علاوہ ظفر اقبال خواتین میں شمیم مائی ، عزیز مائی اور بچے شاہ زمان ، عدنا ن ، ساجد ، تنزیلہ ، ریحانہ ، شہنیلا و دیگر شامل ہیں ۔

لسی روٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر