جمشید دستی کی متوقع رہائی‘ ضلع مظفر گڑھ میں خیر مقدمی بینرز کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع‘ مزید مقدمات کے اندراج کی بھی افواہیں

جمشید دستی کی متوقع رہائی‘ ضلع مظفر گڑھ میں خیر مقدمی بینرز کی بڑے پیمانے پر ...

شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)ایم این اے جمشید احمد دستی کی متوقع رہائی ضلع مظفر گڑھ میں خیر مقدمی بینرز کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع ان کے غریب ووٹرز سپورٹرز شاندار استقبال کیلیئے سرگودھا روانہ ہو نے لگے۔آج مورخہ تین جولائی(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کی اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں درج آخری مقدمہ میں ضمانت کی پیشی ہے متوقع رہائی اور قائد کے فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں ضلع مظفر گڑھ میں خیر مقدمی بینز آویزاں اور تیار کیئے جا رہے ہیں پینا فلیکس کی دوکا نوں پر بہت زیادہرش دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ دوسری جانب انکے ووٹرز سپورٹرز جن کی اکثریت غریب لوگوں پر مشتمل ہیں اپنی مدد آپ کے تحت اپنے غریب قائد کے استقبال کے لیئے سرگودھا جیل پہنچنا شروع ہو گئے ہیں علاوہ ازیں عوامی راج پارٹی نے مظفر گڑھ پہنچنے انکے فقیدالمثال استقبال کی بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں دوسری طرف عوام میں ان کے خلاف مزید مقدمات کے اندراج کی افواہیں بھی گردش کررہی ہیں۔

متوقع رہائی

مزید : ملتان صفحہ آخر