پرائیویٹ سکیم کے تحت حج گروپ آرگنائزر کو 18 جولائی تک اپنی بکنگ مکمل کرنے وزارت مذہبی امور کو جمع کرانیکی ہدایت

پرائیویٹ سکیم کے تحت حج گروپ آرگنائزر کو 18 جولائی تک اپنی بکنگ مکمل کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت حج گروپ آرگنائزروں کو 18 جولائی تک اپنی بکنگ مکمل کر کے وزارت کو جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
اس سلسلہ میں وزارت مذہبی امور نے ملک بھر کے 651 حج گروپ آرگنائزروں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جنہیں رواں سال حج کوٹہ فراہم کیا گیا ہے۔ تفصیلات میں حج گروپ آرگنائزروں کو دئیے جانے والے حج کوٹہ کی تفصیل بھی شامل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزارت کی جانب سے حج گروپ آرگنائزروں کی تفصیلات سکروٹنی کے بعد جاری کی گئی ہیں۔ دریں اثناء وزارت کی جانب سے حج گروپ آرگنائزروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرائیوٹ حج سکیم کے تحت 14 حج پیکجز میں سے صرف دو کا انتخاب کر کے وزارت کو جمع کرائیں۔