جمشید دستی کا معاملہ کار سرکار میں مداخلت‘ سیاسی ایشو نہیں‘ ذیشان گرمانی

جمشید دستی کا معاملہ کار سرکار میں مداخلت‘ سیاسی ایشو نہیں‘ ذیشان گرمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی کالونیز محمد ذیشان گرمانی نے کہا ہے کہ جمشید دستی کا معاملہ کارسرکار میں مداخلت کا معاملہ ہے یہ کوئی سیاسی ایشو نہیں اس پر اپوزیشن کوسیاست چمکانے کی بجائے قانون کی بالادستی کی حمایت کرنی چاہئے مگرکچھ نام نہاد لیڈر عوامی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے اداروں پر الزامات لگا کر مگر مچھ کے آنسو بہارہے ہیں،ہمارے علاقہ کو ممکنہ(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )
سیلاب سے کوئی خطرہ نہیں اور لوگ ممکنہ سیلاب کی افواہیں پھیلاکر عوام کوخوف وہراس میں مبتلا کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ ادو سے حاجی غلام رضا خان گرمانی کی قیادت میں عید ملنے کیلئے آنے والے وفد سے اپنی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پرسعود گرمانی ، مختار عباس بھٹی،حاجی غلام رضا خان گرمانی ،عتیق خان گرمانی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی چن خان گشکوری ، مریدخان جگلانی ، دادو خان ترین ،سردار طاہر خان گشکوری ، سانول گرمانی، عمران عباس بھٹی، مہرطارق سعید، احسن گرمانی ،ضیاء الرحمن فاروقی ، ملک عامر، اسمعیل حسن گورمانی ،خرم گرمانی بھی موجودتھے ،محمد ذیشان گورمانی نے کہا کہ جمشید دستی کے تشدد کے بیان کے بعدحکومت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جس کی رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے اس کے مطابق کسی قسم کا تشدد ثابت نہیں ہوا ، یہ لیڈر اس طرح کا رونا رو کر اپنی مقبولیت میں اضافہ کا خواب پورا کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔