غیرت کے نام پر شوہر نے کلہاڑیوں کے وار کرکے بیوی مار ڈالی‘ گرفتار

غیرت کے نام پر شوہر نے کلہاڑیوں کے وار کرکے بیوی مار ڈالی‘ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانقاہ شریف ( نمائندہ پاکستان ۔نامہ نگار۔سپیشل رپورٹر)شعب ٹاؤن خانقاہ شریف میں محمد عارف نے گذشتہ رات12بجے اپنی بیوی مسمات رضیہ کو جو اپنے سسر اور ساس کے ساتھ گھر کے صحن میں سوئی ہوئی تھی اٹھاکر کمرے میں لے گیا اور فرش پر لٹاکر دروازہ اندر سے بند کردیا اور پہلے سے چھپائی ہوئی کلہاڑی اٹھاکر گردن پر وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگی آواز سن کر قاتل کا باپ(بقیہ نمبر61صفحہ12پر )
محمد عاشق اور ماں نے بھاگ کر دروازہ کھٹکایا تو وہ دروازہ کھول کر باہر نکلاخون الود کلہاڑی صحن میں پھینک کر چارپائی پر خاموشی سے بیٹھ گیا ماں باپ کے شور کرنے پر ہمسائے آگئے اور فوری طور پولیس سمہ سٹہ کو اطلاع دی بیس منٹ میں ایس ایچ او سمہ سٹہ اشرف خان پولیس نفری کے ساتھ آگیا اور ملزم محمد عارف کو حراست میں لے کر آ لہ قتل برآمد کرلیا بعد ازاں کرائم برانچ،سپیشل برانچ، ہومی سائڈاور فرانزک کے آفیسران بھی آگئے اور صبح تک مختلف زاویوں سے اپنی تفتیش جاری رکھی ان کا کام ختم ہونے کے بعد پولیس نے نعش اپنے قبضہ میں لے کرمقدمہ درج کیااور نعش رولر ہیلتھ سینٹر خانقاہ شرف میں بھیج دی جہا ں ڈاکٹر راشدہ ہادی نے پوسٹ مارٹم کیا ملزم محمد عارف نے ا پنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے یہ قتل غیرت میں کیا ہے اہل محلہ شعب ٹاؤن کا کہنا ہے رضیہ بہت شریف خاتون تھی اور قاتل نشئی ہے اکثر بیوی سے لڑتا رہتا تھا وہ محنت مزدوری کرکے اپنااوراپنے بچوں کا خرچہ چلا رہی تھی یہ شادی وٹہ سٹہ کی تھی ملزم عارف کی بہن کوثر کی شادی مقتولہ کے بھائی شمشیر سے ہوئی تھی۔