پیپلز پارٹی کا وجود ختم، تحریک انصاف کا مقابلہ ن لیگ سے ہوگا: شاہ محمود قریشی

پیپلز پارٹی کا وجود ختم، تحریک انصاف کا مقابلہ ن لیگ سے ہوگا: شاہ محمود قریشی

بدھلہ سنت (نامہ نگار)سابق آزاد امیدوار چئرمین کوٹ ربنواز ملک اشفاق مے نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے شمولیت کی تقریب ان کی رہائش گاہ واقع موضع میانی راواہ میں ہوئی جسمیں خطاب کرتے ہوئے وائس چئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی پی کا وجود ختم ہو چکا ہے اور اب ان کا مقابلہ ن لیگ سے ہو گا سید علی موسیٰ گیلانی پر ایفی ڈرین کا کیس ہے اور عدالت میں زیر سماعت ہے ، ن لیگ کے مد مقابل موجودہ ایم(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

این اے کی چار سال کی کارکردگی سب کے سامنے ہے جلد پانامہ کیس کا فیصلہ آجائے گا اور ن لیگ کو عدالتوں،جے آئی ٹی میں لے کر جانے کا سہرا پی ٹی آئی کے سر ہے این اے 148سے ایم این اے کے لیے زین حسین قریشی، پی پی 202 سے ڈاکڑ اختر ملک امیدوار ہوں گے جن کا ماضی ،حال سب کے سامنے اور ان کے دامن صاف شفاف ہیں میری صرف دو خواہشیں ہیں ایک ملتان کو ایک نیا تشخص دلوانا اور جنوبی پنجاب کو الگ حیثیت دلوانا او ر تخت لاہور سے آزاد کروانا یہ دونوں مقاصد آپکو پی ٹی آئی کے منشور میں واضح نظر آئیں گے عوام جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کی لمبی لائنیں لگی ہو ئی ہیں عوام پی ٹی آئی کے ہاتھ مضبوط کریں سولنگ نالیوں،فنڈز کے لالچ سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد اور آنیوالی نسلوں کی بہتری کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں آنیوالا دور پی ٹی آئی کا ہے اور عمران خان اور عوام ملکر ملک میں بہتری لا سکتے ہیں اس موقع پر مخدوم زین حسین قریشی،ڈاکٹر اختر ملک ،ملک اشفاق مے ،اللہ ڈتہ بھٹی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق امیدوار کوٹ ربنواز ملک عبدالرحمٰن بوہنہ،ماسٹر محمد اکرم ،چئرمین بابر شاہ ،چئرمین چوہدری شبیر جٹ،مہر اشفاق ہانسلہ،ملک اشفاق راں،شبیر خان کھیڑا،سلیم خان کھیڑا،کونسلر احمد حسن کھیڑا،عبدالرحمٰن مے،فرحان اکرم ، شعیب اعوان،ناصر مے ،طارق مان ،جمشید ہانسلہ و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر