موسلا دھار بارشیں، دریائے سندھ میں طغیانی، ہاکی سپر پل دریا برد

موسلا دھار بارشیں، دریائے سندھ میں طغیانی، ہاکی سپر پل دریا برد

ملتان، دائرہ دین پناہ، کوٹ ادو (سپیشل رپورٹر، نمائندگان) ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے باعث ملکی دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کے نتیجہ میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے محکمہ آبپاشی کے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

ذرائع کے مطابق دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام سے نکلنے والا ایک لاکھ 69ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا آج رات تریموں ہیڈ ورکس میں داخل ہوگا تاہم اس کی شدت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے ۔محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق مذکورہ صورتحال کے پیش نظر جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے آنندہ دنوں میں انتہائی نچلے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔اس ضمن میں محکمہ آبپاشی ملتان زون نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر زون بھر میں فلڈ ڈیوٹیاں آپریشنل کردی ہیں اور فلڈ بندوں کی دیکھ بھال شروع کردی گئی ہے ۔تاہم دوسری جانب دریائے سندھ ،راوی ،ستلج اور جہلم میں بھی پانی کا بہاؤ بڑھنے سے طغیانی آچکی ہے تاہم مذکورہ دریا فی الحال اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں ۔ دائرہ دین پناہ ، کوٹ ادو سے نامہ نگار ، تحصیل رپورٹر کیمطابق دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث ہاکی سپرپل دریابردہونے سے4مواضعات نشان والا،لومڑوالا،چھجڑے والااورخادم والی کازمینی راستہ مکمل طورپرمنقطع ہوگیاہے جس کے باعث4مواضعات کے ہزاروں متاثرین کوپرائیویٹ طورپرکشتیوں کااستعمال کرناپڑرہاہے ۔خادم والی اورنشان والامیں کٹاؤکے باعث کئی بستیاں مغلانی،بستی ہوت،بستی للوانی،بستی خیرے والی دریاکی نذرہوگئی ہے جس سے نقل مکانی کاسلسلہ بھی شروع ہوگیاہے جبکہ دریانے اپنارخ ایل ایم بی مارجنل عباس والابندکی طرف کرلیاہے اس ضمن میں صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمدیارہنجرانے ڈی سی مظفرگڑھ سیف انورجپہ،اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادوظہوربھٹہ،ایکسیئن تونسہ بیراج فیصل مشتاق،ایس ڈی اومحمدآصف،چیئرمین یونین کونسل ہنجرائی ملک جاویداخترہنجراکے ہمراہ ہاکی سپرپل،عباس والابند،مگسن برانچ اوردریائے سندھ کادورہ کیا۔صوبائی وزیرنے سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی اس دوران دریائے سندھ کارخ عباس والا کی طرف ہونے کے باعث اسکارخ موڑنے کے لیے موضع ہنجرائی غیرمستقل غربی چاہ شمیروالاپرایک سپربندکی تعمیرپربھی زوردیاجس پرڈی سی مظفرگڑھ نے ایکسیئن تونسہ بیراج کوفوری پلان تیارکرنے کی ہدایت دیں بعدازاں ڈی سی مظفرگڑھ نے ایکسیئن تونسہ بیراج کے ہمراہ ہنجراہاؤس دائرہ دین پناہ پرممبرقومی اسمبلی ملک سلطان محمودہنجرا،سابق ضلعی چیئرمین مظفرگڑھ ملک محمدافضل ہنجرا،ضلعی وائس چیئرمین مظفرگڑھ ملک غلام قاسم ہنجراسے ملاقات کی اس موقعہ پرصوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمدیارہنجرابھی موجودتھے جس میں عباس والابندکے علاوہ دریائے سندھ کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ممبرقومی اسمبلی ملک سلطان محمودہنجرا،سابق ضلعی چیئرمین مظفرگڑھ ملک محمدافضل ہنجرانے کہاکہ اگردریائے سندھ کارخ موڑنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پرسپربندتعمیرنہ کیے گئے توپھرہمیشہ کی طرح عباس والابندٹوٹنے کاخطرہ موجودرہیگاانہوں نے فوری طورپرسپربندتعمیرکرنے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر