لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پر تحفظات، پٹواریوں کی صوبہ بھر میں ہڑتال

لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پر تحفظات، پٹواریوں کی صوبہ بھر میں ہڑتال

ملتان، وہاڑی، چوک اعظم(نمائندہ خصوصی، نمائندگان) انجمن پٹواریاں نے مطالبات کے حق میں شدید احتجاج کرتے ہوئے دفاتر کو تالے لگا دیئے ملتان سے نمائندہ خصوصی کیمطابق حکومت پنجاب کی جانب سے مطالبات پورے نہ ہونے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

پر ملتان سمیت پنجاب بھر کے پٹواریوں نے ہڑتال شروع کر دی صوبائی جنرل سیکرٹری ملک زاہد افضل نے ہڑتال کی کال پر عمل نہ کرنیوالے ڈویثرنل اور ضلعی صدور کو 3 دن کی مہلت دے دی صوبہ بھر میں احتجاجی جلسوں اور جلوس کیلئے پٹواریوں کو میدان میں نکل کر سامنے آنے کی ہدایات جاری کر دیں بتایا گیا ہے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے شروع ہونے پر انجمن پٹواریان پنجاب نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور صوبہ بھر میں ہڑتال شروع کرکے دفاتر کو تالے لگا دیئے انجمن پٹواریان کی کامیاب ہڑتال کے نتیجے میں بورڈ آف ریونیو نے گھٹنے ٹیک دیئے اور مذاکرات شروع کر دیئے ان مذاکرات میں انجمن پٹواریان کے مطالبات منظور کرنے کا وعدہ کیا گیا بعد ازاں اس کا باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا لیکن صوبائی حکومت مسلسل 2 سال تک ٹال مٹول سے کام لیتی رہی تاکہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرازیشن کا عمل مکمل ہو ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان کے اضلاع میں پٹواریوں نے لینڈ ریکارڈ سنٹر پر جانا بند کر دیا جس کیوجہ سے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن متاثر ہونیکا خدشہ ہے ہڑتالیوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور بورڈ آف ریونیو فوری طور پر مطالبات کی منظوری کا اعلان کرے اور بصورت دیگر صوبہ بھر کے پٹواری اسلام آباد اور لاہور کی سڑکوں پر نظر آئینگے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی کیمطابق انجمن پٹواریان تحصیل وہاڑی کا اہم اجلاس صدر سیف اللہ بھٹی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری عرفان خان ڈاھا ، حاجی عبدالرشید ، حاجی ایوب ، ملک محمد رفیق لُڑکا ، مہر محمد اسلم چدھڑ، شیر علی سندھو ، محمد رفیق ، حاجی نزاکت علی ، حاجی مختار احمد سمیت تحصیل بھر کے پٹواریوں اور جملہ عہدیداران و ممبران نے بھرپور شر کت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے صدر سیف اللہ بھٹی ، جنرل سیکرٹری عرفان ڈاھا ، حاجی عبدالرشید، محمد ارشد چٹھہ نے کہا کہ صوبائی و ڈویژنل قائدین کی ہدایت پر تحصیل بھر کے پٹواری اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب بھر کے پٹواریوں کے ساتھ ہیں اور اپنے مطالبات کی منظور ی تک ہڑتال جاری رکھیں گے تحصیل وہاڑی کا ہر پٹواری احتجاج میں ہرا ول دستے کا کردار ادا کرے گا چوک اعظم سے نامہ نگار کیمطابق پٹواری یونین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج اور ہڑتال کی گئی روز سے ہڑتال جاری ہے جبکہ گذشتہ روز انہوں نے تحصیل آفس چوبارہ میں احتجاج کیا اور کہا کہ مقصد لوگوں کو تنگ کرنا نہیں ہے کہ بلکہ اپنے جائز مطالبات تسلیم کروانا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر