ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، سانپ ڈسنے سے 6ہلاک

ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، سانپ ڈسنے سے 6ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال، میاں چنوں، چوک مکول، شاہ جمال، جھوک اترا، ڈیرہ بکھا، ڈہرکی (نمائندگان) مختلف حادثات میں خاتون سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے 2لڑکے دریا میں ڈوب گئے گھریلو جھگڑوں سے تنگ شہری کی خودکشی‘ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق پرانا خانیوال قاضی والا محلے سے40 سالہ رخسانہ بی بی جو کہ گھر کے صحن میں مر دہ حا لت میں پا ئی گئی جس کے منہ میں پنکھے کی تار تھی اور سو ئچ بھی آن تھا۔تا حال یہ معلوم نہیں ہوسکا کی خاتون نے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
خود کشی کی یا اسے کسی کرنٹ کرقتل کیا ۔رخسانہ شادی شدہ اور چار بچوں جن میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل کوسوگوار چھوڑا ہے ۔جبکہ اس کے خاوند قمر خان نے دوسری شادی کی ہوئی تھی اور وہ دوسری بیوی کے ساتھ الگ رہائش پذیر تھا میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کیمطابق نیشنل ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب ایک نامعلوم شخص کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جس کو تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، چوک مکول شاہ جمال نامہ نگار، نمائندہ پاکستان شاہ جمال کے نواحی موضع قطب ابڑیند کے غلام فرید جوگی اپنے علاقے میں سانپ پکڑرہاتھاکہ سانپ ڈس لیا جس کو قریبی ہسپتال لایا گیا سانپ کے ڈسنے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کیمطابق بستی یارے والی ضلع ٹیکس کے رہائشی عدنان اور شاہ رخ با عمر 14،15سال اپنے برادری کے ہم عمر دوستوں کے ہمراہ حدود تھانہ جھوک اترا پتن شیرو جدید پر گزشتہ دن گیارہ بجے پکنک منانے کی غرض سے پہنچے اور عدنان و شاہ رخ نے دریائے سندھ میں اپنے ہم عمر دوستوں کے روکنے کے باوجود بھی نہانا شروع کر دیا اور چند منٹ کے اندر ہی یہ ڈوب گئے غوطہ خوروں کی ڈیڑھ گھنٹہ کی دریائے سندھ میں محنت سے عدنان اور شاہ رخ کی لاشوں کو تلاش کر کے ان کے ورثا کے حوالے کر دیا ۔ ڈیرہ بکھا سے نمائندہ پاکستان کیمطابق جھانگی والا روڈ پر بستی کالے ولا کے قریب عبدالغفور ولد اللہ دتہ بستی گل ڈیرہ کا رہائشی اپنی بیٹی کے گھر سے بستی ڈیرہ جار ہا تھا کہ بہاولپور سے آنے والے موٹر سائیکل نے سامنے سے ٹکر مار دی جس سے عبدالغفور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے موٹر سائیکل کا ڈرائیور 36گھنٹے بعد بہاولوپر وکٹوریہ میں دم توڑگیا۔ ڈہرکی سے نامہ نگار کیمطابق ڈہرکی اوڈھروالی محلہ کا رہائشی 22سالہ نوجوان قربان علی نے گھریلوپریشانیوں سے تنگ آکر اپنے گلے میں رسی ڈال کر پنکھے سے جھول کرخودکشی کرلی مقامی پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدورثاکے حوالے کردی نوجوان کی لاش پہنچنے پر پورا علاقہ سوگوار اور گھرمیں کہرام مچ گیا۔جبکہ ایک اور واقع میں تحصیل اوباڑوکا رہائشی نوجوان محمد یامین بھٹو بجلی کی نیچے لٹکتی ہوئی تاروں سے الجھ گیا اور کرنٹ لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔