حسن نواز تیسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

حسن نواز تیسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے
حسن نواز تیسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کیلئے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز تیسری بار پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم ہونے والی جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل اکیڈمی پہنچے ہیں۔

مزید خبریں پڑھیں،حسن نواز کی پیشی کے فوری بعد مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کاغذات سمیت طلب کرلیا

انکے ہمراہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی بھی موجود تھے۔ دوپہر تین بجے وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہونگے جبکہ کل حسین نواز اور 5جولائی کو مریم نواز جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی ۔گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کے کزن طارق شفیع نے پاناماکیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

مزید : قومی