فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسجد کے باہر فائرنگ،8افراد زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسجد کے باہر فائرنگ،8افراد زخمی
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسجد کے باہر فائرنگ،8افراد زخمی

  

پیرس ( ڈیلی پاکستان آن لائن )فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے جنوبی شہر آوینیو میں مسجد کے باہر فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نقاب پوش حملہ آوروں نے رات ساڑھے 10بجے مسجد کے باہر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں8 افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے بعد حملہ آور فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا تعلق دہشت گردی سے نہیں ہے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور اس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں