ملک ریاض کے نواسے کی جانب سے فخر زمان کیلئے 20لاکھ کاچیک

ملک ریاض کے نواسے کی جانب سے فخر زمان کیلئے 20لاکھ کاچیک
ملک ریاض کے نواسے کی جانب سے فخر زمان کیلئے 20لاکھ کاچیک

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بحریہ ٹاﺅن کے مالک ملک ریاض کے نواسے کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کیخلاف شاندار سنچری سکور کرنے پر اوپنر فخر زمان کو 20لاکھ کا چیک دیا گیا ۔

جیو نیوز کے مطابق فخر زمان کے اعزاز میں بحریہ ٹاﺅن کے مالک ملک ریاض کے نواسے بلال ملک نے ایک شاندار تقریب منعقد کی جس میں پاکستانی اوپنر کو 20لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔

اس موقع پر فخر زمان کاکہناتھا کہ بھارت کے ساتھ فائنل سے پہلے ٹیم میں ایک نیا جذبہ پیداہواتھا،قوم کی امیدیں دیکھ کر یہ احساس ابھرا کہ کچھ کر دکھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، جتنا پیاراورعزت ملی کبھی ا یسا سوچا بھی نہیں تھا۔ مستقبل میں بھی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرونگا ۔

فخر زمان نے کہاکہ ان کے ذہن میں تھاکہ سکواڈ کا حصہ بنے تو قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں