ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عرفان نے شادی کر لی

ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عرفان نے شادی کر لی
ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عرفان نے شادی کر لی

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عرفان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ،نکاح کی تقریب انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوئی۔

جیو نیوز کے مطابق سیف گیم2016ء میں پاکستان کا سر فخر سےبلند کرنے والے گولڈ میڈلسٹ ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔محمد عرفان نے برطانوی نژاد لڑکی سے شادی کی ، نکاح کی پروقار تقریب میں قریبی رشتہ داروں کے ساتھ سابق کپتان طاہر زمان اور غضفر علی نے بھی شرکت کی۔دلہن کا نام عائشہ شفیق ہے جو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تعلیم مکمل کررہی ہیں۔

نکاح کی رسم کے موقع پر دولہا نے تھری پیس سوٹ پہنا ہوا تھا جبکہ گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس دلہن انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔

محمد عرفان نے بتایا کہ نکاح کی چھوٹی سی تقریب برمنگھم میں رکھی تھی جبکہ دسمبر میں ولیمہ پاکستان میں ہی ہوگا۔محمد عرفان جو دوسرے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ان دنوں ٹیم سے باہر ہیں نے مزید بتایا کہ دعوت ولیمہ کیلئے تمام دوست و احباب کو دعوت دی جائے گی۔

مزید : کھیل /اہم خبریں