قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی حامی بھر لی

قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی حامی بھر لی
قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی حامی بھر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قطری شہزادے حماد بن جاسم نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی حامی بھر لی ہے تاہم انٹرویو کے مقام پر بات چیت ابھی جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قطری شہزادے حماد بن جاسم اور پاناما جے آئی ٹی میں ایک اور رابطہ ہوا ہے جس میں شہزادے نے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی حامی بھر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق قطری شہزادے نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میرے خط کی تصدیق کے لیے میری رہائش گاہ پر آ کر انٹرویو کرے خوش آمدید کہوں گا، جے آئی ٹی کو پہلے بھی خط کی تصدیق کر چکا ہوں اور اب بالمشافہ بھی تصدیق کرنے کو تیار ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے جے آئی ٹی نے قطری شہزادے سے انٹرویو کے لیے پاکستانی سفارتخانہ تجویز کیا ہے تاہم حمادبن جاسم نے سفارت خانہ میں آنے سے معذرت کر لی ہے۔ جے آئی ٹی نے اب اس پر شہزادے کو جواب میں آگاہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پاناما جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے 19 مئی کو خط لکھ کر 25 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم شہزادہ حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔

مزید :

اسلام آباد -