کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کی سب سے پہلی سیلفی کب بنائی گئی اور ان ہی تصویروں میں سے ایک کو حال میں انتا مہنگا فروخت کیا گیا ہے کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کی سب سے پہلی سیلفی کب بنائی گئی اور ان ہی تصویروں ...
کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کی سب سے پہلی سیلفی کب بنائی گئی اور ان ہی تصویروں میں سے ایک کو حال میں انتا مہنگا فروخت کیا گیا ہے کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

لندن(نیوزڈیسک)یہ1963ءکا ایک عام سا دن تھا جب اینڈی وارہول نیویارک کے ایک فوٹوبوتھ میں داخل ہوا اور اپنی ایک تصویر بنائی اور اس تصویر کو دنیا کی پہلی سیلفی کانام دیا گیا۔انہیں میں سے ایک تصویر کو حال ہی میں 6ملین پاﺅنڈ میں فروخت کیا گیا ہے۔ڈیلی میل آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سیلفی لینے کا رجحان نیا نہیں بلکہ اس قدر پرانا ہے کہ دنیا حیران ہوتی ہے۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بہترین سیلفی کس طرح بنائی جاسکتی ہے اور ساتھ ہی یہ بات سامنے آئی کہ لوگ سوشل میڈیاپر کسی تیسرے شخص کی تصویر پسند نہیں کرتے۔تحقیق کاروں نے اس سیلفی کو سامنے رکھتے ہوئے کچھ دلچسپ باتیں بتائی ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ کسی تیسرے شخص کی جانب سے بنائی گئی تصویر پر سوشل میڈیاپر لوگ کم ہی کمنٹ کرتے ہیں جبکہ سیلفی پر کمنٹس زیادہ ملتے ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ سیلفی کی تین قسمیں ہوتی ہیں ،ایک میں انسان اپنے آپ کو پروموٹ کرتا ہے، دوسری قسم میں انسان اپنے بارے میں انکشاف کرتا ہے اور ساتھ ہی دنیا کی ہمدردیاں سمیٹتا ہے جبکہ تیسری قسم میں انسان اپنی کامیابیوں کو کم اہم طریقے سے دنیا کو دکھاتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس