اگلے چند روز کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی

اگلے چند روز کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات کی پیشن ...
اگلے چند روز کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں،بالائی سندھ اور وادی پشاور میں شدید حبس رہے گا۔ کشمیر، مالاکنڈ،ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور ڈویژن میں مون سون کی 2بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم مالاکنڈ،ہزارہ،راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، ژوب ڈویژن، اسلام آباد،کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سیدوشریف میں24،دوروش08،میرکھانی07،بالاکوٹ06،ایپٹ آباد01، گوجرانوالہ16،سیالکوٹ10،لاہور، چکوال07، منگلا04،جہلم،گجرات،اسلام آباد01،مظفرآباد08،گڑھی دوپٹہ 04،ژوب 02، بگروٹ میں 01ملی میٹر ریکارڈ گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو،سبی اورسکھر میں45، لاڑکانہ،تربت اور روہڑی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 25، اسلام آباد 23، کراچی 28،پشاور 26، کوئٹہ 18،گلگت 21اور چترال میں 22ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

مزید : ماحولیات