کندھ کوٹ میں ٹرالر کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کندھ کوٹ میں ٹرالر کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق
کندھ کوٹ میں ٹرالر کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کندھ کوٹ(صباح نیوز)کھشاپور کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹرالر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق المناک حادثہ پکھشاپور کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے آگے چلنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالر ڈرائیور کو جائے حادثہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

مزید :

کشمور -