سعودی شاہ کی حد سے زیادہ تعریف کالم نگار کو مہنگی پڑ گئی

سعودی شاہ کی حد سے زیادہ تعریف کالم نگار کو مہنگی پڑ گئی
سعودی شاہ کی حد سے زیادہ تعریف کالم نگار کو مہنگی پڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) حد سے زیادہ تعریف کرنے پر سعودی شاہ سلمان نے کالم نگار کو برطرف کرنے کی ہدایت کر دی۔ کالم نگار نے اپنے مضمون میں سعودی شاہ سلمان کو خدائی صفات کی حامل شخصیت قرار دیا تھا۔ شاہ سلمان کی جانب سے سعودی وزارت اطلاعات کو جاری خط کے متن کے مطابق انہیں کالم کے مندرجات دیکھ کر سخت دکھ ہوا، جس میں ان کیلئے ایسے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں جو کہ پیغمبروں کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ خط میں انہوں نے کالم نگار رمضان الانینزی کی فوری بر طرفی کے علاوہ کالم چھاپنے والے اخبار کے خلاف اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

مزید :

عرب دنیا -