”بتایا جائے وزیر اعظم کس قانون کے تحت ٹیم کو انعامی رقم دے سکتے ہیں“، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کر لیا

”بتایا جائے وزیر اعظم کس قانون کے تحت ٹیم کو انعامی رقم دے سکتے ہیں“، عدالت ...
”بتایا جائے وزیر اعظم کس قانون کے تحت ٹیم کو انعامی رقم دے سکتے ہیں“، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کی جانب سے کھلاڑیوں کو انعامی رقم دینے کے اعلان پرڈپٹی اٹارنی جنرل کو قانونی معاونت کیلئے طلب کر تے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

سماءٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انعامی رقم کے اعلان کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ بتایا جائے وزیر اعظم کس قانون کے تحت کھلاڑیوں کو رقم دے سکتے ہیں ۔
عدالت نے اس معاملے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سے کل قانونی معاونت طلب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بتایا جائے وزیر اعظم کھلاڑیوں کو کتنی رقم دے سکتے ہیں ۔
عدالت نے ریمار کس دیے کہ وزیر اعظم کو کس قانون کے تحت اختیار ہے اور اگر اختیار ہے تو وہ کتنی رقم دے سکتے ہیں ۔ کل ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت کی معاونت کریں گے۔

یاد رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد وزیر اعظم نے قومی ٹیم کو 4جولائی کے روز عشائیے پر مدعو کر رکھا ہے اور انعامی رقم دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے جو کروڑوں میں بنتی ہے۔

مزید :

قومی -