ماضی بھول جانا ہی میرے لئے بہتر ہو گا:سنی لیون

ماضی بھول جانا ہی میرے لئے بہتر ہو گا:سنی لیون
ماضی بھول جانا ہی میرے لئے بہتر ہو گا:سنی لیون

  

ممبئی(آن لائن)اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ ماضی کو بھول جانا ہی میرے لئے بہتر ہو گا ، میرے ماضی کی وجہ سے مجھ سے تمام رشتہ دار پہلے ہی تعلق توڑ چکے ہیں ، اب مزید اسے یاد کرکے اپنے نئے دوستوں اوررشتہ داروں کوبھی نہیں گنوانا چاہتی۔ایک انٹرویو میں سنی لیون نے کہا میری تمام تر توجہ بالی ووڈ میں اپنے کام پر مرکوز ہے اور میں بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتی ہوں ۔ سنی لیون نے کہا شوخ ملبوسات زیب تن کرنا میرا شوق ہے ،ویسے بھی بالی ووڈ میں کام کرنیوالی ہر ہیروئین خود کو نمایاں کرنے کیلئے ایسے لباس پہنتی ہے ۔

مزید : تفریح