موت آئی بھی تو کہاں ، سیر کیلئے ساحل سمندر پر جانے والی بھارتی لڑکی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی

موت آئی بھی تو کہاں ، سیر کیلئے ساحل سمندر پر جانے والی بھارتی لڑکی دل کا دورہ ...
موت آئی بھی تو کہاں ، سیر کیلئے ساحل سمندر پر جانے والی بھارتی لڑکی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی

  

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )کہتے ہیں ناں کہ موت کہیں بھی آسکتی ہے ،بلکل ایسا ہی سعودی عرب میں ساحل پر سیر کیلئے آنے والی 15سالہ لڑکی کیساتھ ہوا جو دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔

”گلف نیو ز “ کے مطابق 15سالہ بھارتی لڑکی سعودی عرب کے شہر الخوبار میں ہالف مون بیچ پر کھلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئی ۔بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی لڑکی کا خاندان پچھلے 20 سال سے سعودی عرب میں مقیم ہے۔

لڑکی کے والد پرویز علی خان نے بتایا کہ اس کی بیٹی سحر پرویزشہر دمام میں قائم بھارتی سکول میں گریڈ 10کی طالبہ تھی جسے وہ اپنے ساتھ ساحل پر سیر کیلئے لیکر گئے اوروہی اس کا انتقال ہو گیا ۔”ہمارے ٹرپ بہت شاندار چل رہا تھا ، ہم ساحل پر جمع تھے اور سحر سمند ر کے پانی میں نہا رہی تھی“۔

پرویز علی نے مزید بتایا کہ کچھ دیر بعد وہ پانی سے باہر آگئی اورسینے میں تکلیف کے باعث اپنی والد ہ کو پاس بلا لیا ، اس کی حالت دیکھ کر میری بیوی نے مدد کیلئے چیخنا چلانا شروع کر دیا جس کے بعد کوسٹ گارڈ کی ریسکیو ٹیم وہاں پہنچی اور سحر کو کنگ فہد میڈیکل سٹی ہسپتال میں داخل کرادیامگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

مزید : عرب دنیا