مصر کی عدالت نے 13پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں 20افراد کو سزائے موت سنا دی

مصر کی عدالت نے 13پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں 20افراد کو سزائے موت سنا ...
مصر کی عدالت نے 13پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں 20افراد کو سزائے موت سنا دی

  

قاہرہ(این این آئی)مصر کی ایک عدالت نے تیرہ پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں بیس افراد کو سزائے موت سنا دی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے اس مقدمے میں ایک سو چودہ افراد کو عمر قید کی سزا بھی سنائی جب کہ ایک نابالغ مجرم کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان پولیس اہلکاروں کے قتل کا واقعہ سن دو ہزار تیرہ میں مصر میں مرسی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد پیش آیا تھا۔ سزا پانے والے افراد مرسی کے حمایتی تھے۔

مزید : بین الاقوامی