رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ضمانت منظور

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ضمانت منظور
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ضمانت منظور

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ضمانت منظور کر لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کے جرم میں گرفتار رکن قومی اسمبلی اور پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔

جمشید دستی کو کسانوں کی زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے بند کھولنے اور غیر قانونی اسلحہ جبکہ اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مقدمہ درج اور پھر گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا تھا ۔

جمشید دستی نے دو روز قبل یہ عدالت میں پیشی کے موقع پر یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ انہیں کھانے پینے کو کچھ نہیں دیا جا رہا اور انکے سیل میں بچھو چھوڑے گئے ہیں ۔

مزید : سرگودھا