بورے والا: خواجہ سرا سے 6 افراد کی رات بھر اجتماعی زیادتی

بورے والا: خواجہ سرا سے 6 افراد کی رات بھر اجتماعی زیادتی
بورے والا: خواجہ سرا سے 6 افراد کی رات بھر اجتماعی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (ویب ڈیسک) شادی کی تقریب میں ڈانس کیلئے جانے والے خواجہ سرا سے چھ افراد کی اجتماعی زیادتی، خواجہ سرا کو اغوا کے بعد چھ افراد رات بھر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، خواجہ سرا کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی مرضی پورہ گلی نمبر 3کا رہائشی خواجہ سرا ارم خان اپنے ساتھی محمد قونین کے ہمراہ نواحی آبادی الہ آباد میں شادی کی تقریب میں ڈانس کے بعد رکشہ پر واپس اپنے گھر آرہا تھا کہ مجاہد کالونی پل سے پیچھے 443 ای بی کے رہائشی ملک عقیل اور اس کے دیگر 5نامعلوم مسلح ساتھیوں نے روک لیا اور زبردستی رکشہ سے اتار کر دوپٹے سے اس کا منہ باندھ دیا اور اغوا کرکے نامعلوم مقام پر مال مویشی کے احاطہ میں لے گئے جہاں تمام افراد گن پوائنٹ پر رات بھر اسے جنسی ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔

بعدازاں اس کے پہنے ہوئے ایک لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات بھی اتروالئے اورفرار ہوگئے۔ اس واقعہ کی اطلاع اس نے اپنے دوسرے خواجہ سرا ساتھی عاشی سکنہ مرضی پورہ کو دی جس نے پولیس کو اطلاع دے کر اسے میڈیکل کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا پہنچایا جہاں میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے بعد زیادتی کا شکار ارم خان کی درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

مزید :

وہاڑی -