داعش کاپاکستان میں وجود ابھی نسبتاًچھوٹامگر زور پکڑ رہی ہے،امریکی ماہر

داعش کاپاکستان میں وجود ابھی نسبتاًچھوٹامگر زور پکڑ رہی ہے،امریکی ماہر
داعش کاپاکستان میں وجود ابھی نسبتاًچھوٹامگر زور پکڑ رہی ہے،امریکی ماہر

  

واشنگٹن (این این آئی)واشنگٹن میں قائم ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیا کے معاون سربراہ اور سینئر ایسو سی ایٹ مائیکل کوگلمن نے کہاہے کہ پہلے کی طرح اب پاکستان داعش کی موجودگی سے انکار نہیں کرتا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل کوگلمن اور دیگر تجزیہ کاروں نے متنبہ کیا کہ پاکستان میں داعش کا گروپ، جو ابھی نسبتاً چھوٹی سطح کا ہے، متعدد علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں حکومت قانونی عمل داری قائم کرنے کی جستجو کر رہی ہے، جن میں کشیدگی کا شکار صوبہ بلوچستان بھی شامل ہے۔

کوگلمن نے کہا کہ پاکستان میں ایسا ماحول ہے جس میں دہشت گرد گروہوں کی اہمیت افزائی ہوتی ہے اور وہ پنپنے ہیں، چونکہ دیگر دہشت گرد گروپ موجود ہیں اور ان کی تنصیبات انتہا پسندی کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرتی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی