امریکہ نے اتحاد ایئر ویز کے مسافروں کیلئے لیپ ٹاپ ساتھ لے جانے کی پابندی ختم کردی

امریکہ نے اتحاد ایئر ویز کے مسافروں کیلئے لیپ ٹاپ ساتھ لے جانے کی پابندی ختم ...
امریکہ نے اتحاد ایئر ویز کے مسافروں کیلئے لیپ ٹاپ ساتھ لے جانے کی پابندی ختم کردی

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی حکومت نے اتحاد ایئر ویز کے مسافروں کیلئے لیپ ٹاپ ساتھ رکھنے کی پابندی ختم کر دی ۔ 

”ایکسپریس ٹریبیون “ کے مطابق امریکہ نے ابوظہبی میں اتحاد ایئر ویز کی پروازوں میں سفر کرنے والے مسافروں پرسیکیورٹی خدشات کو باعث بنا کر لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز ساتھ رکھنے کی پابندی ختم کر دی ۔

امریکی حکومت کی جانب سے ترکی ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں 10ایئر پورٹس پر بلواسطہ پروازوں کے مسافروں کیلئے لیپ ٹاپ لیجانے پر عائد پابندی کے تین ماہ بعد خاتمے کو اتحاد ایئر ویز نے بھی سراہا ہے۔ اتحاد ایئر ویز پہلی ایئر لائن ہے جس کے مسافروں کیلئے پابندی کو ہٹایا گیا ہے ۔

امریکی انٹیلی جنس حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کالعدم داعش کے کارندے مسافر کے روپ میں لیپ ٹاپ کے اندر بم اور دیگر دھماکہ خیز مواد چھپا کر کارروائی کر سکتے ہیں جس کے بعد ٹرمپ حکومت نے تین ماہ قبل مسافروں کیلئے ایسے آلات ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ کیلئے شیڈول اتحاد ایئرویز کی پروازوں میں مسافروں کیلئے عائد پابندی کو ہٹانے کا فیصلہ سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی