آپ لڑکی تلاش کریں میں شادی کرلوں گا عمران خان کا خاتون صحافی کے سوال پر جواب

آپ لڑکی تلاش کریں میں شادی کرلوں گا عمران خان کا خاتون صحافی کے سوال پر جواب
آپ لڑکی تلاش کریں میں شادی کرلوں گا عمران خان کا خاتون صحافی کے سوال پر جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی کا ازسر نو ذکر شروع ہوگیا، ان کا کا کہنا تھا کہ شادی کا ابھی ارادہ نہیں کیا ابھی کوئی لڑکی ہی نہیں ملی ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سیکرٹیریٹ میں صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر ایک خاتون صحافی نے ان سے سوال کیا کہ جب دھرنا اپنے عروج پر تھا تو انہوں نے شادی کا اعلان کیا تھا اب پانامہ کا ہنگامہ بھی عروج پر ہے کیا آپ یک بار پھر شادی کر رہے ہیں اس پر عمران خان کھلکھلا کر ہنسے اور خاتون صحافی کی ڈیوٹی لگاتے ہو ئے کہا کہ آپ میرے لئے لڑکی تلاش کریں میں اس سے شادی کر لوں گا مجھے تو ابھی کوئی نہیں ملی اس پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا ۔

مزید :

لاہور -