بھارت میں لیٹرین کا استعمال بڑھانے کے لیے تشہیری مہم

بھارت میں لیٹرین کا استعمال بڑھانے کے لیے تشہیری مہم
بھارت میں لیٹرین کا استعمال بڑھانے کے لیے تشہیری مہم

  

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں لیٹرین کے استعمال کو بڑھانے کے لیے تشہیری مہم کا سہارالیاجارہا ہے تاہم ابھی تک اسے کو ئی خاص کامیابی نہیں مل سکتی اورہجوم صرف گاﺅرکشا کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کررہاہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک تشہیری مہم میں پاجامہ قمیض پہنے، ہاتھ میں ڈبا لیکر جنگل کی طرف 'کھلے میں رفع حاجت' کے لیے جانے والے دیہاتی آدمی کے پیچھے کچھ خواتین اور لڑکیاں دوڑ رہی ہیں۔ان سے بچنے کے لیے وہ خوفزدہ ہوکر بھاگتا ہے لیکن پھر یہ خواتین اسے چاروں طرف سے گھیر لیتی ہیں اور ٹوائلٹ کے اندر جانے پر مجبور کرتی ہیں۔ پیچھے سے گانے کی آواز آتی ہے۔ دروازہ بند تو بیماری بند۔کھلے آسمان تلے پیشاب یا پاخانہ کرنے کے خلاف بھارتی حکومت کی طرف سے جاری اس ویڈیو فلم کا پیغام واضح ہے۔

ایک ایسی ہی ذاتی کمپنی کی صفائی مہم والے اشتہار میں جھاڑی کے پیچھے رفع حاجت کرنے والے گاو¿ں کے مردوں کا خواتین چاروں طرف سے محاصرہ کر کے انہیں شرمندہ کرتی ہیں اور ان میں سے ایک ان پر پتھر بھی پھینکتی ہے۔ویڈیو دیکھئے 

مزید : بین الاقوامی