جے آئی ٹی سے کہا مجھ پر کوئی الزام تو لگائیں چاہے موٹر سائیکل چوری کا ہی ہو:حسن نواز

جے آئی ٹی سے کہا مجھ پر کوئی الزام تو لگائیں چاہے موٹر سائیکل چوری کا ہی ...
جے آئی ٹی سے کہا مجھ پر کوئی الزام تو لگائیں چاہے موٹر سائیکل چوری کا ہی ہو:حسن نواز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے سمن جاری کرنے کا جمعہ بازار لگایا ہوا ہے ۔جے آئی ٹی میرے خلاف الزامات تلاش کر رہی ہے ۔ ہم نے جے آئی ٹی سے ایک سوال پوچھا ہے کہ بتایا جائے مجھ پر الزام کیا ہے۔ مجھے میرا جرم بتایا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے آئی ٹی میں 3گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کسی جرم کے بارے نہیں بتایا گیا ۔ میں نے کہا کہ مجھ پر کوئی الزام تو لگائیں، چاہے موٹر سائیکل چوری کا الزام ہی ہو ۔انصاف ضرور کریں مگر ہوتا دکھائی تو دے۔

حسن نواز نے مزید کہا کہ یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ۔مسئلہ بچے نہیں صرف نوازشریف کا ہے جن پر بچوں کے ذریعے پریشر ڈالا جا رہا ہے ۔مجھ سے ایسے سوال کیے گئے جن کا نہ کوئی سر ہے نہ پیر ، سب کو بلا رہے ہیں تو میری 85سالہ دادی کو بھی بلا لیں۔

مزید : قومی