شہریار نے چیئرمین آئی سی سی ششانک منوہر کو پاکستان مدعو کرلیا

شہریار نے چیئرمین آئی سی سی ششانک منوہر کو پاکستان مدعو کرلیا
شہریار نے چیئرمین آئی سی سی ششانک منوہر کو پاکستان مدعو کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کو پاکستان لانے کے لئے بات چیت ہوئی ہے۔ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ وہ اگست میں پاکستان آسکیں گے یا نہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آئی سی سی میٹنگ کے دوران میں نے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی تھی لیکن انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ وقت بعد حتمی جواب دوں گا۔ اخبار کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر کی اگلے ماہ پاکستان آمد متوقع ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اگلے ماہ کے دوسرے ہفتے میں اپنے عہدے کی مدت پوری کر رہے ہیں۔

شہریار خان نے اپنی رخصتی سےقبل آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ آئی سی سی اجلاسوں میں شہریار خان ششانک منوہر کی پالیسیوں کے بڑے حامی تصور کئے جاتے ہیں۔ دونوں نے بگ تھری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار خان کے اعزاز میں ہونے والی متوقع تقریب کے لیئے ششنانک منوہر کو چیئرمین پی سی بی نے خصوصی دعوت دی ہے جو ششانک منوہر نے قبول کر لی ہے۔

مزید :

کھیل -