پورے خاندان کو بلایا جا رہا ہے، دادی وہیل چیئر پر ہیں انہیں بھی بلا لیں:جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد حسن نواز کی گفتگو

پورے خاندان کو بلایا جا رہا ہے، دادی وہیل چیئر پر ہیں انہیں بھی بلا لیں:جے آئی ...
پورے خاندان کو بلایا جا رہا ہے، دادی وہیل چیئر پر ہیں انہیں بھی بلا لیں:جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد حسن نواز کی گفتگو

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حسن نواز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے مجھے تیسری بار بلایا ، حسین نواز کو چھٹی بار طلبی کا سمن جاری کیا گیا ہے اور مریم بی بی کو بھی طلب کیا گیا ۔ پورے خاندان کو بلایا جا رہا ہے ، 85سالہ دادی وہیل چیئر پر ہیں انہیں بھی بلا لیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے آئی ٹی میں تیسری پیشی کے بعد فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی اولاد کو بلا کر انہیں پر پریشر ڈالا جا رہا ہے ۔ جھوٹ جھوٹ اور سچ سچ رہے گا۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ ملک کو ترقی نہیں کرنے دینی ۔

وزیر اعظم کے بیٹے کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے سوالوں کا جواب دیکر آیا ہوں ۔23سال سے بیرون ملک مقیم ہوں اور 15 سال سے کاروبار کر رہا ہوں۔برطانیہ میں اپنے اثاثے اور ٹیکس کی تفصیلات جے آئی ٹی کو پیش کر دیں ۔

مزید : قومی