اسلام آباد، ڈانس پارٹی میں شریک17 لڑکیاں 35لڑکے گرفتار ،چندگھنٹے بعدرہائی

اسلام آباد، ڈانس پارٹی میں شریک17 لڑکیاں 35لڑکے گرفتار ،چندگھنٹے بعدرہائی
اسلام آباد، ڈانس پارٹی میں شریک17 لڑکیاں 35لڑکے گرفتار ،چندگھنٹے بعدرہائی

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ریڈ زون میں واقع ایک ہوٹل میں ڈانس پارٹی میں شریک17 لڑکیوں اور 35 لڑکوں کو گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیاگیاتاہم چندگھنٹے بعد ضمانت پر رہا کردیاگیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق  سیکرٹریٹ پولیس کواطلاع ملی تھی کہ سیکٹرجی فائیو میں واقع ہوٹل میں ایک دوشیزہ کی سالگرہ کے موقع پر ڈانس پارٹی ہورہی ہے جس میں فحش گیتوں پر بے ہودہ ڈانس ہورہاہے،اور بلند آواز میں میوزک چل رہا ہے مرد،شیشہ ، تمباکواور حقہ پی رہے ہیں جس پر پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید علی اصغر کی قیادت میں چھاپہ مار کر ہوٹل کے ڈیوٹی منیجر کو گرفتار کرلیا جبکہ مالک ہوٹل ظفر اللہ خان مروت اور ہوٹل منیجر محمد عنایت کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا، گرفتار لڑکیوں اور لڑکوں کو اتوار کی دوپہر ضمانت پر رہا کردیا گیا، پولیس کے مطابق تمام لڑکے کھاتے پیتے گھرانوں سے تھے جو رات تین بجے لڑکیوں کے ساتھ فحش ڈانس میں مصروف تھے۔

مزید : جرم و انصاف