چین کے کئی علاقے سیلابی صورتحال سے دوچار،15ہلاک،تین لاپتہ

چین کے کئی علاقے سیلابی صورتحال سے دوچار،15ہلاک،تین لاپتہ
چین کے کئی علاقے سیلابی صورتحال سے دوچار،15ہلاک،تین لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(این این آئی)چین کے مشرقی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ مختلف حادثات میں 15 افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہوگئے جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ارد گرد کے علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے، کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق شدید بارشوں کے بعد چین کے مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے ،جس میں گاڑیاں بھی آدھی آدھی ڈوبی ہوئی ہیں۔دریاﺅں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ارد گرد کے علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے، کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ۔ذرائع کے مطابق پانی کے تیز بہائو کے باعث متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ۔ زیر آب علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کو کشتیوں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔