میکسیکو میں کولیما آتش فشاں پھر متحرک،کالے بادل چھا گئے

میکسیکو میں کولیما آتش فشاں پھر متحرک،کالے بادل چھا گئے
میکسیکو میں کولیما آتش فشاں پھر متحرک،کالے بادل چھا گئے

  

میکسیکو سٹی(این این آئی)میکسیکو میں کولیما آتش فشاں پھر سے متحرک ہوگیا، راکھ اور دھویں کا اخراج شروع ہوجانے کے باعث 2ہزار میٹر بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھاگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق میکسیکو میں پوپوکیٹی  پیٹل‘آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا اور دھویں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج شروع ہو گیا ہے جس کے بعددو ہزار میٹر کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھاتے ہوئے دکھائی دئیے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس آتش فشاں کے پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جس پر انہیں اپنے منہ اور ناک ڈھانپ کر رکھنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔اس آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد راکھ اور دھواں اگلنے کے یہ مناظر کیمرے نے محفوظ کر لئے ۔

مزید : بین الاقوامی