جے آئی ٹی نے سٹیٹ بینک سے شریف خاندان کی کمپنیوں ، معاف کرائے گئے قرضوں کی تفصیلات کا ریکارڈ مانگ لیا

جے آئی ٹی نے سٹیٹ بینک سے شریف خاندان کی کمپنیوں ، معاف کرائے گئے قرضوں کی ...
جے آئی ٹی نے سٹیٹ بینک سے شریف خاندان کی کمپنیوں ، معاف کرائے گئے قرضوں کی تفصیلات کا ریکارڈ مانگ لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جے آئی ٹی نے سٹیٹ بینک سے شریف خاندان کی19کمپنیوں کا ریکارڈ مانگ لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے سٹیٹ بینک کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کل تک شریف خاندان کی 19کمپنیوں کا ریکارڈ ،قرضوں کی نادہندگی اور معاف کرائے گئے قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جے آئی ٹی کی جانب سے خط عرفان نعیم منگی کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے شریف خاندان کی کمپنیوں کا 1980ءسے قرضوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا کہا ہے ،جن کمپنیوں کا ریکارڈ مانگا گیا ہے ان میں بہت سی میاں شریف کے بچوں کے نام نہیں ۔ بعض کمپنیوں میں شریف خاندان کے شیئرز ہیں ، ملکیت نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق خط میں سٹیٹ بینک کو تمام تر تفصیلات کل تک فراہم کرنے کا کہا گیا ہے جو کسی طور ممکن نظر نہیں آرہا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں