امریکا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت روکنے کیلئے اقدامات کرے : وزیر اعظم نوازشریف کا امریکی سینیٹرز سے مطالبہ

امریکا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت روکنے کیلئے اقدامات کرے : وزیر اعظم ...
امریکا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت روکنے کیلئے اقدامات کرے : وزیر اعظم نوازشریف کا امریکی سینیٹرز سے مطالبہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے امریکہ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کو روکنے کیلئے اقدامات کرے ۔پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اور تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان نے متعدد اقدامات کیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف سے امریکی سینیٹرز کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت جان مکین کر رہے تھے ۔ امریکی سینیٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاک امریکہ تعاون تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کو تیار ہے ، خطے میں امن کیلئے پاک امریکہ قریبی تعاون ضروری ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں