لالی ووڈ کی یلغار بائیس ملکوں تک پہنچ گئی،پاکستان میں ریکارڈ بزنس

لالی ووڈ کی یلغار بائیس ملکوں تک پہنچ گئی،پاکستان میں ریکارڈ بزنس
لالی ووڈ کی یلغار بائیس ملکوں تک پہنچ گئی،پاکستان میں ریکارڈ بزنس

  

لاہور(محمد یامین صدیقی)پاکستان میں سنگل سکرین اور ملٹی پلیکسز پر تازہ فلم یلغار سب سے زیادہ اوپننگ بزنس کرچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق یلغار نے نمائش کے 4روز کے اندر اندر 7.7کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے جبکہ جمعرات تک پاکستان کے دو بڑے شہروں میں شدید بارشوں کے باوجود ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب رہی ۔اسلام آبادمیں پریمئر کے بعد فلم کی کاسٹ نے امریکہ کا رخ کیا جہاں نیویارک میں فلم کا ریڈ کارپٹ سجایا گیا جس کے مہمان خصوصی اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے علاوہ کئی معززین نے شرکت کی۔بعد ازاں لاس اینجلس میں فلم کے پریمئر کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد فلم کی کاسٹ نے لندن کا رخ کیا جہاں کرزن تھیٹر مے فیئر فلم کئی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

فلم کے پروڈیوسر ‘ ڈائریکٹر اور رائٹر حسن رانا نے بتایا کہ یلغار دنیا بھر کے22ملکوں میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی پاکستان کی پہلی فلم ہے جن میں پاکستان‘ برطانیہ ‘ امریکہ‘ کینیڈا ‘ ماریشیس‘ تنزانیہ‘ ڈنمارک‘ فرانس ‘ ناروے ‘ سوئیڈن ‘ اٹلی‘ یو اے ای‘ عمان‘ قطر ‘ بحرین‘ کویت‘ آسٹریلیا ‘ سنگاپور ‘ ملیشیاء‘ آئرلینڈ‘ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

مزید : تفریح