عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں: ملیحہ لودھی

عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں: ملیحہ ...
عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں: ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کی سیاسی حکمت عملی کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں۔کشمیر اور فلسطین کے عوام کی جانب سے کئی دہائیوں سے جاری حق خود ارادیت کی کوششوں کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں خطوں کے مسائل میں مماثلت ہے۔عالمی طاقتیں اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کو حل کرنے میں مدد کریں۔

جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دے دئیے ،مریم نواز کے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر برا لگا :اسحاق ڈار
لندن سے شائع ہونے والے روزنامے القدس العربی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکشمیری اور فلسطینی عوام کی صورتحال ایک جیسی ہے، کیونکہ عالمی برادری نے ان سے اب تک جتنے بھی وعدے کیے وہ وفا نہیں ہو سکے، جس کا خمیازہ عالمی دنیا مشرقی وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی کی ابتر صورتحال کے نتیجے میں بھگت رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے جانب سے کشمیری عوام پر جو ظلم و بربریت کی جاتی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی جس کی مذمت عالمی برادری اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی کی۔ پاکستان اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتا ہے لیکن اس معاملے میں بھارت سیاسی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اس معاملے پر مذاکرات کی پیشکش کو مسلسل مسترد کر رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل میں بھارت کو سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا جبکہ فلسطین کے تنازع کے حل میں اسرائیل دیواریں کھڑی کر رہا ہے۔ فلسطین کا معاملہ واضح ہے اور اس کے لیے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل دو ریاستی حل نافذ کرنا چاہتی ہے جس میں اسرائیل اپنی سیاسی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ان کی حمایت کرتا رہے گا۔ اگر اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ تنازعات کا حل نہیں نکالا گیا تو ان خطوں میں مزید تنازعات پیدا ہوں گے۔مسئلہ کشمیر اور فلسطین اقوام عالم کے لئے ایک چیلنج ہیں جس میں عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ جیسے ہی کوئی مسئلہ عالمی سطح پر ابھرتا ہے اسے فوری حل کر لیا جاتا ہے۔ دونوں مسائل کو بین الاقوامی قوانین، اخلاقیات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حل کیا جانا چاہیے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -