سانحہ مال روڈ کے شہداءکےلواحقین کےلئے بلوچستان حکومت نے امداد ی چیک پنجاب حکومت کے حوالے کردیا

سانحہ مال روڈ کے شہداءکےلواحقین کےلئے بلوچستان حکومت نے امداد ی چیک پنجاب ...
سانحہ مال روڈ کے شہداءکےلواحقین کےلئے بلوچستان حکومت نے امداد ی چیک پنجاب حکومت کے حوالے کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ مال روڈ بم دھماکوں میں شہید ہونے والے افسران وملازمین قوم کا قیمتی سرمایہ ہیںاورحکومت بلوچستان اور بلوچستان کی عوام اِن کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اوراِن شہداءاور زخمیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ شہید چاہے خیبر پختونخواہ، بلوچستان، سندھ یا پنجاب کا ہو وہ پورے وطن کا شہید ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ترجمان بلوچستان حکومت انوارالحق کاکڑ نے ڈی سی آفس میں سانحہ مال روڈ کے شہداءاور زخمیوں کے لیے بلوچستان حکومت کی طرف سے امدادی چیک حکومت پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خاں کے حوالے کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید بھی موجود تھے۔

ترجمان بلوچستان حکومت انوارالحق کاکڑ نے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے شہداءاور زخمیوں کے لیے تین کروڑ بتےس لاکھ کی امداد کا اعلان کیا تھا جس کا چیک آج پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امداد شہداءکی زندگیوں کا متبادل تو نہ ہے البتہ حکومت بلوچستان کی طرف سے ایک ایک ٹوکن ہے کہ اس بات کا اعادہ ہے کہ ہم اِن کو بھولے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداءاور زخمی ہونے والے افراد اِن کے اپنے ہیں اور اِن کو اور اِن کی خدمات کو ہم ہمیشہ کے لیے یاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ لاہور پُر امن اور خوبصورت شہر ہے جہاں پر دہشت گردی کی اس کارروائی کو کیا گیا اور آج حکومت بلوچستان کی طرف سے شہداءکے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی امداد سے دہشت گردوں کو ایک میسج ضرور جائے گا کہ ہم سب متحد ہیں اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک اِن کا پےچھا کرینگے۔ترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد خاں نے حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے حکومت بلوچستان کی شہداءکے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان حکومت کی طرف سے لاہور میں رواں سال فروری کے مہینے میں فارما ایسوسی ایسشنز کے احتجاجی دھرنے میں خودکش بمبار کے دھماکے سے پولیس کے دو اعلی عہدیداران سمیت کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کی مالی ا مدد کا اعلان کیاگیا تھا ۔

مزید : لاہور