رواں سال خواتین اور بچوں سمیت 5ہزار شامی خانہ جنگی کی بھینٹ چڑھ گئے:ہیومن رائیٹس

رواں سال خواتین اور بچوں سمیت 5ہزار شامی خانہ جنگی کی بھینٹ چڑھ گئے:ہیومن ...
رواں سال خواتین اور بچوں سمیت 5ہزار شامی خانہ جنگی کی بھینٹ چڑھ گئے:ہیومن رائیٹس

  

انقرہ (یو این پی)شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والی ایک تنظیم نے رواں سال کے دوران خانہ جنگی کے نتیجے میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ہیومن رائیٹس نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران اب تک 5 ہزار 381 شہری خانہ جنگی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

میکسیکو میں کولیما آتش فشاں پھر متحرک،کالے بادل چھا گئے

تفصیلات کے مطابق شام کی اس غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خانہ جنگی کے دوران ہلاک ہونے والے شہریوں کی اکثریت سویلین پر مشتمل ہے جبکہ رواں سال خانہ جنگی کے نتیجے میں مارے جانے والے شہریوں میں 159 بچے اور 742 خواتین شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور اس کی حمایت میں لڑنے والی ملیشیاں کے حملوں میں 2 ہزار 72 شہری مارے گئے۔ ان میں 318 بچے اور 245 خواتین شامل ہیں،اس کے علاوہ داعش کے خلاف ہونے والے فضائی حملوں میں 1008 عام شہری مارے گئے۔ ان میں 291 بچے اور 183 خواتین شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی