نیشنل کرکٹ اکیڈمی کاقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کےلئے 10ہفتوں کے تربیتی کیمپ کا فیصلہ

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کاقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کےلئے 10ہفتوں کے ...
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کاقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کےلئے 10ہفتوں کے تربیتی کیمپ کا فیصلہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل کرکٹ اکیڈمی نے قومی ٹیم کی آئندہ غیرملکی سیریز میں بہترین کارکردگی کے لئے 10ہفتوں کا تربتی کیمپ کافیصلہ کر لیا، این سی اے کے کوچزکیمپ میں کھلاڑیوں کی تربیت کر ینگے ۔ تربیتی کیمپ 5جولائی سے شروع ہو گا.

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر نیشنل کر کٹ اکیڈمی میں قومی ٹیم کے آئندہ غیر ملک میچز کو مد نظر رکھتے ہوئے 10ہفتوں کے تربیتی کیمپ کا فیصلہ کر تے ہوئے 5جولائی سے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس میں این سے اے کے کوچز کھلاڑیو ں کی تربیت اور مستقبل میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ کھیلنے والے ممالک کو مد نظر رکھتے ہوئے بائیو مکینکل اسٹڈی بھی کروائینگے ،کیمپ کے پہلے دو دنوں میں کھلاڑیوں کے لئے کوچز انفرادی تربیت کرینگے جبکہ اس حوالے سے کرکٹ اکیڈمی کھلاڑیوں کی موجودہ صورتحال پر پی سی بی کو رپورٹ بھی فراہم کرینگے ۔

مزید : کھیل