سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکہ وفد کا دورہ جنوبی وزیر ستان، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف: آئی ایس پی آر

سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکہ وفد کا دورہ جنوبی وزیر ستان، دہشت گردی ...
سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکہ وفد کا دورہ جنوبی وزیر ستان، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف: آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی سینیٹر جان مکین کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے جنوبی وزیر ستان کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جبکہ پاک افغان بارڈر سیکورٹی کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔

عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں: ملیحہ لودھی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق امریکی سینٹ کی آرمڈ کمیٹی کے وفد نے سینیٹر جان مکین کی قیادت میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا، وفد کو پاک افغان بارڈر کی سیکورٹی کی صورت حال ، اس کی اہمیت اور سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی،

وفد کو جنوبی وزیر ستان میں پاک افغان بارڈ کا فضائی دورہ بھی کرایا گیا، پاک فوج کی جانب سے تعمیر کی گئی چیک پوسٹیں، سڑکیں، سکول، کالج، کھیلوں کے سٹیڈیم، واٹر سپلائی منصوبے اور انفراسٹریکچر کے منصوبے بھی فضائی جائزہ کے دوران امریکی وفد کو دکھائے گئے۔واضح رہے کہ امریکی وفد گذشتہ روز پاکستان پہنچا تھا جہاں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد امریکی سینیٹرز نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کی تھی جبکہ آج جنوبی وزیر ستان دورے سے پہلے امریکی وفد نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔

مزید : قومی /اہم خبریں