جے آئی ٹی پر تحفظات کے باوجود پیش ہورہے ہیں ، حنا پرویز بٹ

جے آئی ٹی پر تحفظات کے باوجود پیش ہورہے ہیں ، حنا پرویز بٹ
جے آئی ٹی پر تحفظات کے باوجود پیش ہورہے ہیں ، حنا پرویز بٹ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر تحفظات کے باوجود پیش ہو رہے ہیں۔مخالفین نے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے سوا ملک کے لئے کیا کیا ہے قوم عمران کی چالبازیاں سمجھتی ہے ، 14سال میں (ن) لیگ کی قیادت کے خلاف ایک بھی کرپشن کا سکینڈل نہیں سامنے آیا۔دھرنے والے ملک میں جاری ترقی کے سفر کو روکنے کی ہر ممکنہ حد تک کو شش کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسحاق ڈار کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شریف فیملی پاکستانی قوم کےلئے جلاوطنی کاٹی اور جیلیں کاٹی ہیں۔لیگی کارکن جمہوریت کی گاڑی کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے۔وزیر اعظم میاں نواز شریف پاکستانی عوام کے قیمتی ووٹوں سے اقتدار میں آئے کوئی چور دروازے سے نہیں۔انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان پوری فیملی سمیت حساب لیا جا رہا ہے ۔میاں نواز شریف کی برات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جہنوں نے ہر مشکل کا مقابلہ جواں مردی سے کیا ہے۔پاکستان کی بیس کروڑ سے زائد عوام اپنے محبوب لیڈر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے تمام منصوبے بری طرح ناکام ہونگے۔

مزید : لاہور