منتخب حکومت کمزور ہوئی تو ملک انتشار کا شکار ہوسکتاہے: سعد رفیق کا ٹوئٹ

منتخب حکومت کمزور ہوئی تو ملک انتشار کا شکار ہوسکتاہے: سعد رفیق کا ٹوئٹ
منتخب حکومت کمزور ہوئی تو ملک انتشار کا شکار ہوسکتاہے: سعد رفیق کا ٹوئٹ

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ منتخب حکومت کمزور ہوئی تو ملک انتشار کا شکار ہوسکتاہے، عمران خان جمہوریت اور عوام دشمن عناصر کے بڑے مہرے ہیں۔

سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکہ وفد کا دورہ جنوبی وزیر ستان، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف: آئی ایس پی آر

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چاہے ٹانگیں کھینچو لیکن سچ کہنے سے باز نہیں آئیں گے، گمراہی پھیلانے سے پاکستان کے دشمن فائدہ اٹھائیں گے۔تاریخ کا پہیہ الٹا گھمانے کی کوشش ناکام ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت اور عوام دشمن عناصر کے بڑے مہرے ہیں ،یہی نہیں خان صاحب سیاسی جنگ میں شکست کھا کر فوج اور عدلیہ کو پکارتے ہیں۔

مزید : قومی